نامزد چیف جسٹس گلزار احمد بھی کرکٹ کے دلداہ نکلے

وکیل کے تاخیر سے آںے پر کہا کہ مہمان کرکٹ ٹیم کی آمد کے باعث سڑکوں پر رش ہے،وکیل نہیں پہنچ سکا تو کوئی بات نہیں، عدالت مقدمہ کو بعد میں سن لے گی۔ چیف جسٹس کا سماعت کے دوران تذکرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 10 دسمبر 2019 11:40

نامزد چیف جسٹس گلزار احمد  بھی کرکٹ کے دلداہ نکلے
اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10دسمبر 2019ء ) نامزد چیف جسٹس گلزار احمد بھی کرکٹ کا ذکر کیے بغیر نہ رہ سکے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق۔پیر کو ایک مقدمہ کی سماعت کے د وران بنچ کو عدالتی عملہ کی جانب سے بتایا کہ ایک مقدمہ میں متعلقہ وکیل ٹریفک زیادہ ہونے کے باعث عدالت نہیں پینچ سکا۔۔لیکن انہوں نے اطلاع بھجوائی ہے کہ وہ ٹریفک میں بری طرح پھنسنے کے باعث کے باعث تاخیر سے پہنچ کر عدالت میں پیش ہوں گے۔

سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کے دوران نامزد چیف جسٹس گلزار احمد سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہمان کرکٹ ٹیم کی آمد کے باعث سڑکوں پر رش ہے۔وکیل نہیں پہنچ سکا تو کوئی بات نہیں، عدالت مقدمہ کو بعد میں سن لے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکن ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی قیادت میں پاکستان پہنچ چکی ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے پہلے میچ کیلئے پنڈی سٹیڈیم میں خوب مشقیں کیں ہیں، پہلے میچ کے بارش سے مثاثر ہونے کے امکانات بھی ہیں، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لگ بھگ 15 سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے، اس سے قبل 2004 میں پنڈی میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، یہ میچ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا اس میچ میں گرین شرٹس کو اننگز اور 31 رنز سے شکست ہوئی تھی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی، پاکستان کی ٹیم کے پاس ٹیسٹ کی عالمی رینکنگ میں اوپر جانے کا سنہری موقع ہے، پاکستان میں ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد سری لنکا ٹیم فیوچر ٹور پروگرام میں شامل ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ چکی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، 42 سو کے قریب سیکیورٹی افسران اور ملازمین تعینات کئے گئے ہیں، سٹیڈیم کی سیکیورٹی پاک فوج نے سنبھال لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج بدھ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ گرین شرٹس کی قیادت اظہر علی کرینگے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن سپ کے ٹیبل پر سری لنکن ٹیم ایک میچ جیت کر 60 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم تحال کوئی میچ نہیں جیت سکی اور نہ ہی پوائنٹس ٹیبل پر کوئی کھاتہ کھول سکی ہے۔ واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔