Live Updates

وزیر اعظم ملک سے کرپشن مائنس کرنے کیلئے کوشاںہیں، مسرت جمشید چیمہ

منگل 10 دسمبر 2019 12:19

وزیر اعظم ملک سے کرپشن مائنس کرنے کیلئے کوشاںہیں، مسرت جمشید چیمہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان ملک سے کرپشن،اقربا پروری ،غربت اوربدحالی کو مائنس کرنے کیلئے کوشاںہیں،مسلم لیگ (ن) تاریک سیاسی مستقبل کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکارہے اور پارلیمنٹ میں ساتھ نہ دینے کا اعلان اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ان خیالات کا اظہارچیئر پرسن قائمہ برائے داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے سماجی بہبو د کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ میں کیا،انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوںنے عوام کی حالت زار کی بجائے کرپشن اورلوٹ مارکے ذریعے صرف اپنے اثاثوںمیں اضافے پر توجہ مرکوزرکھی، اقتدار کی باریاں لینے والے عوا م کوپینے کے صاف پانی،صحت اورتعلیم کی معیاری سہولیات فراہم نہیں کر سکے، انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے انفراسٹراکچر بھی نا گزیرہے لیکن عوام کی زندگیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، موجودہ حکومت کے تمام منصوبوں کی بنیاد عوام کی زندگیوں میں آسودگی اورخوشحالی لانا اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے اور یہ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام پر خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ انفراسٹر اکچر کی تعمیر میں بھی توازن رکھاہے اور ملک بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، ملک میں جتنے بھی منصوبے اور پروگرام شروع کئے گئے ہیں وہ پسے ہوئے طبقات کیلئے ہیں اور انشااللہ وہ دن دور نہیں جب عوام کو دونہیں ایک پاکستان کے تحت برابر ی کے حقوق میسر ہوں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات