یوکرین کے صنعتی شعبے کے لیے گیس کے نرخ 25 فیصد تک کم ہوسکتے ہیں،روس

منگل 10 دسمبر 2019 12:28

یوکرین کے صنعتی شعبے کے لیے گیس کے نرخ 25 فیصد تک کم ہوسکتے ہیں،روس
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کے صنعتی شعبے کے لیے گیس کے نرخ 25 فیصد تک کم ہوسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز پیرس میں ایک تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت اگر دیانتداری کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرے تو یوکرینی صنعتی صارفین کے لیے گیس کے نرخ 25 فیصد کم کیے جاسکتے ہیں، گھریلو صارفین کے لیے گیس نرخوں پر پہلے ہی سبسڈی دی جارہی ہے۔دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی کا کہنا تھا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کے بعد روسی گیس کی یوکرین کے راستے ترسیل پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔