نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اب شطرنج میلوں دور بیٹھ کر بھی ایک دوسرے کے ساتھ کھیلی جا سکیں گی

منگل 10 دسمبر 2019 12:43

نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اب شطرنج میلوں دور بیٹھ کر بھی ایک دوسرے کے ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) سینکڑوں سال پرانے کھیل شطرنج میں نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کھلاڑی دور رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے انٹرنیٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے کھیل سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق سکوائر آف دنیا کا ذہین ترین اور سب سے زیادہ مربوط شطرنج کا بورڈ ہے،جس میں سینکڑوں سال پرانی کھیل میں جدید ترین ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے، نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کھلاڑی کسی بھی پیس کو چھوئے بغیر دوسری جگہ منتقل کر سکتے ہیں۔

شطرنج کئی دہائیوں سے ڈیجیٹل گیم کی صورت میں دستیاب ہے، لیکن اب نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے سکوائر آف میں کھلاڑی دور رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے سے انٹرنیٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے کھیل سکتے ہیں، موبائل فون یا انٹرنیٹ پر کھیلی جانے والی چال کو سکوائر آف ، شطرنج کے نیچے چھوٹے روبوٹک بازو سے دہرائے گا اور بورڈ پر حقیقی پیس کو دوسرے خانوں میں منتقل کرے گا، یہی چیز آپ کے مخالف کے شطرنج کے بورڈ کے ساتھ ہوگی، سکوائر آف کو chess.com سے بھی کنیکٹ کیا جا سکتا ہے جہاں 24 ملین شطرنج کے کھلاڑی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

صارفین ان میں سے کسی کو بھی کھیلنے کے لیے مدعو کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ صارفین سکوائر آف کی مصنوعی ذہانت سے بھی کھیل سکتے ہیں۔یہ مصنوعی ذہانت مشکلات کے 20 لیول پیش کرتی ہے۔رپورٹ کے مطابق سکوائر آف کی ایلو ریٹنگ 3380 کے برابر ہے جبکہ انسانوں میں سب سے زیادہ ایلو ریٹنگ میگنس کارلسن کی ہے۔ اٴْن کی ریٹنگ 2886 ہے۔سکوائر آف کنگڈم سیٹ کی قیمت 369 ڈالر ہے جبکہ بڑے سیٹ کی قیمت 445 ڈالر ہے۔