کھانے کے قابل کافی کپ کا ایئر نیوزی لینڈ کی پروازوں میں تجربہ

منگل 10 دسمبر 2019 12:43

کھانے کے قابل کافی کپ کا ایئر نیوزی لینڈ کی پروازوں میں تجربہ
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) نیوزی لینڈ کی قومی ایئرلائن نے اب پروازوں کے دوران آزمائشی بنیاد پر مسافروں کو کافی کے ایسے کپ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں کافی پی جانے کے بعد ان کو کھا لیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایک مقامی ٹوائیس نامی کمپنی وینیلا کے ذائقے والے بسکٹ سے ایسے کافی کپ تیار کر رہی ہے جن سے مشروب رستے نہیں ہیں،خیال رہے کہ ایئر نیوزی لینڈ مسافروں کو ایک برس میں تقریباً 80 لاکھ کافی کے کپ پلاتا ہے،ان کپس کے استعمال کا مقصد پروازوں سے پیدا ہونے والے کچرے کو کم کرناہے، تاہم ناقدین کی رائے میں صرف کپس کی تبدیلی ماحول پر مثبت اثر ڈالنے کے لیے ناکافی ہے، ایئر نیوزی لینڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ کافی کپس پرواز کے دوران اور زمین پر بھی آزمائشی بنیادوں پر استعمال کیے جائیں گے،ٹوائیس کے شریک بانی جیمی کیشمور کے مطابق ان کپس کے استعمال سے ماحول پر مثبت اثر پڑے گا،برطانیہ میں تقریباً ڈھائی ارب کافی کپس پھینک دیے جاتے ہیں جن میں سے صرف صفر اعشاریہ دو پانچ دوبارہ استعمال کے قابل ہوتے ہیں۔