Live Updates

(ن) ، پی پی کولوٹ مار کا دھندا چھوڑ کر عمران خان کے متعارف کرائے گئے سیاست کے معیار کو اپناناہوگا‘ ہمایوں اختر

غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا ترجیحات میںشامل ہے ‘ وفود سے گفتگو

منگل 10 دسمبر 2019 13:10

(ن) ، پی پی کولوٹ مار کا دھندا چھوڑ کر عمران خان کے متعارف کرائے گئے سیاست ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوںاختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی انتھک جدوجہد کی وجہ سے ملک میں سیاست کامعیار بدل گیا ہے اور اب پیپلز پارٹی ، (ن) لیگ اور ان کے حواریوں کو بھی کرپشن اور لوٹ مار کا دھندا چھوڑ کر اسی معیار پر آنا ہوگا ، حکومت کی ترجیحات غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو ایمر جنسی طرز پر اقدامات اٹھاکر قومی دھارے میں شامل کرنا ہے جس کے لئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی رہنمائوں اور غربت کے خاتمے کیلئے کام کرنے والی سماجی تنظیم کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سابقہ حکمرانوںنے عوام کے حقیقی مسائل کے حل کی بجائے نمودونمائش پر زیادہ توجہ مرکوزرکھی لیکن موجودہ حکومت عوام کو قومی دھارے میں شامل کر رہی ہے جس سے ملک کو پائیدار ترقی میسر آئے گی ۔

(جاری ہے)

’’ احساس پروگرام ‘‘ میںپسے ہوئے طبقات کو شامل کیا گیا ہے اور ان کی اس طرح مالی معاونت کی جائے گی جس سے وہ اپنے پائوں پر کھڑا ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران ہر وقت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کے بارے میں سوچتے ہیں اورانہیںزیر بحث لاتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں چین کے کامیاب پروگرام کو سٹڈی کر کے اس سے استفادہ کیا جارہا ہے اور اس کے لئے ایمر جنسی کی طرز پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی او رمسلم لیگ (ن) میںنے مانوں کی رٹ چھوڑکرملک و قوم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے حکومت کو مثبت تجاویز دے جنہیں زیر غورلایا جائے گا۔ اگر دونوں جماعتیں یہ سمجھتی ہیں کہ وہ منفی ہتھکنڈوںکے ذریعے حکومت کودبائو میں لے آئیں گی تو یہ ان کی بہت بڑی بھول ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میںحکومت اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرے گی اور انشا اللہ آئندہ بھی ملک میںتحریک انصاف حکومت بنائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات