مطلقہ خاتون کو والد کی پنشن کا حقدار قرار نہ دینے کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اورنیشنل بینک کونوٹس جاری

منگل 10 دسمبر 2019 13:22

مطلقہ خاتون کو والد کی پنشن کا حقدار قرار نہ دینے کیخلاف دائر درخواست ..
لاہوور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے مطلقہ خاتون کو والد کی پنشن کا حقدار قرار نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اورنیشنل بینک کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہدوحید نے خاتون آسیہ آفتاب کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میںموقف اپنایا گیا کہ قانون کے تحت فوت ہونے والے سرکاری ملازم کی غیرشادی شدہ بیٹی اس کی پنشن کی حقدار ہوتی ہے۔

قانون میں طلاق یافتہ بیٹی اور علیحدگی اختیار کرنے والی بیٹی بھی والد کی پنشن کی حقدار ہے۔وفاقی حکومت کاادارہ نیشنل بینک طلاق یافتہ بیٹی کووالدکی پنشن نہیں دے رہا۔نیشنل بینک کا یہ اقدام قوانین، عدالتی فیصلوں اور قواعد کی خلاف ورزی ہے۔استدعا ہے کہ دالت نیشنل بینک کو طلاق یافتہ بیٹی کووالد کی پنشن کی ادائیگی کا حکم دے۔