حکومت انسانیت کی خدمت کواپنانصب العین سمجھتی ہے‘انصر مجید خان

حکومت زندگی کے ہرشعبہ کے افرادکی تعمیروترقی اورفلاح بہبودکیلئے اقدامات کررہی ہے‘صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت

منگل 10 دسمبر 2019 13:22

حکومت انسانیت کی خدمت کواپنانصب العین سمجھتی ہے‘انصر مجید خان
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء)صوبائی وزیرمحنت افرادی قوت انصرمجیدخان کی رہائش گاہ پرمعذوروں کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں جسمانی ودیگرمعذوری کاشکار افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی صدرپی ٹی آئی انصرہرل نے کی اورصوبائی وزیرانصرمجیدخان نے اپنے پیغام میں کہاکہ ان کی حکومت انسانیت کی خدمت کواپنانصب العین سمجھتی ہے اورزندگی کے ہرشعبہ کے افرادکی تعمیروترقی اورفلاح بہبودکیلئے اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ معذور افراد صلا حیتوں کے اعتبارسے کسی طرح کم نہیں۔ادارے ان کی صلاحیتوں کوبیدارکرنے میں اپناکرداراداکریں تاکہ یہ افراددوسروں پربوجھ بننے کی بجائے معاشرے کے مفیدشہری بن کرملک وقوم کی خدمت کرسکیں انہوں نے کہاکہ معذورافرادہماری توجہ کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

ان پرترس کھانے کی بجائے ان کوتعلیم وتربیت سے آراستہ کیاجائے۔تاکہ یہ گداگری جیسی لعنت سے محفوظ رہ سکیں یہ افرادمعذورہیں لیکن مجبورنہیں۔

معذوروں کواپنی اس خامی کواپنی طاقت بناکردوسروں کیلئے مثال قائم کرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل ان کامیاب معذورافرادسے سبق سیکھیں اوراپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں۔ہاتھ پرہاتھ رکھنے اورتمام مسائل کیلئے حکومت کی طرف دیکھنے کی بجائے اپنی مددآپ کے ذریعہ ملک وقوم کی خدمت کریں۔ہنرسیکھیں اوردوسروں کوسکھائیں۔دیے سے دیاجلائیں تاکہ ان کی روشنی سے ملک منورہوسکے۔انسانیت کی محرومیاں ختم ہوں اورنیاپاکستان کاخواب حقیقت بن کرابھرے۔اس موقع پرمعذورافرادمیں ویل چیئرزاوردیگرتحائف بھی تقسیم کئے گئے۔تقریب سے انصرہرل اوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں عوامی آگاہی کیلئے معذورافراد نے شرکاء کے ساتھ مل کرریلی نکالی۔