بالائی پنجاب میں موسم خشک و سرد رہنے کا امکان

منگل 10 دسمبر 2019 13:38

بالائی پنجاب میں موسم خشک و سرد رہنے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) محکمہ مو سمیا ت نے کہا ہے کہ آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب کے مختلف شہروں جہلم، سرگودھا، خوشاب، راولپنڈی، چکوال ،اٹک، سیا لکوٹ ، حافظ آباداور لاہور کے اضلاع میںموسم خشک اور سرد رہے گا ، تاہم صبح کے اوقات میں دھندکا امکان ہے ،جبکہ گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں چند مقا ما ت پر گرج چمک کے سا تھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف با ری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد ،گلگت، ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میںموسم خشک اور سرد رہا اور صبح کے اوقا ت میں دھند چھا ئی رہی جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سردرہا ،سوموار کی صبح صوبا ئی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 10 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 8 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب87 فیصد رہا۔