ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس،شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا

بائیکاٹ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کیخلاف احتجاج کے طور پر کیا گیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 10 دسمبر 2019 13:01

ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس،شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ، 10دسمبر 2019ء ) : پاکستان کے وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر کی تقریر کا بائیکارٹ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق شاہ محمود قریشی نے آرٹ آف ایشیا ء کانفرنس میں شرکت کے دوران اس وقت بائیکارٹ کردیا جب بھارتی وزیر نے تقریر شروع کی۔ بھارتی وزیر کی تقریر کا بائیکارٹ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کیخلاف کیا گیا ۔ ترکی کے شہر استنبول میں آٹھویں منسٹریل ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکت کی ،وزیرخارجہ نے کانفرس میں ترک صدر رجب طیب اردوان، ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو اور اور امریکا کی قائم مقام معاون وز یرخارجہ ایلس ویلز سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

یاد رہے اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ قابض بھارتی حکومت تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین کے برعکس مقبوضہ وادی میں کشمیری جوانوں، بچوں اور عورتوں کا بہیمانہ قتل عام بند کرے، ہم حق خود ارادیت کے لئے میدان عمل میں ڈٹے ہوئے کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں عالمی ضمیر، عالمی قانون کے پاسداران اور سلامتی کونسل سے اپیل کرنی چاہئیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی حکومت کے ناجائز قبضے کے خلاف اقدامات اٹھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت رسول کریم ﷺ کے روشن فرامین خصوصاً خطبہ حجة الوداع کی روشنی اور دستور پاکستان کی روح کے مطابق بلا تفریق اپنے تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔ تاہم اب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہارٹ آف ایشاء کانفرنس میں بھارتی وزیر کی تقریر کا بائیکاٹ کرکے عالمی رہنماوں کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر ڈالنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔