چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 10 دسمبر 2019 13:38

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سابق سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور غم زدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اورصبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے ۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر شبلی فراز، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی سابق سینیٹرتنویر الحق تھانوی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :