پاک بحریہ کے زیرِ انتظام تیسری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا کراچی اور کریکس ایریا کا دورہ

منگل 10 دسمبر 2019 13:38

پاک بحریہ کے زیرِ انتظام تیسری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) پاک بحریہ کے زیرِ انتظام تیسری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے کراچی اور کریکس ایریا کا دورہ کیا، ورکشاپ کا مقصد ملکی میری ٹائم سیکٹر اور بحری اقتصادی استعداد کا فروغ ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ورکشاپ کے شٴْرکاء نے سجاول، شاہ بندر اور سر کریک میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا،انھیں کریکس کے علاقے میں در پیش خطرات اورغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار بارے آگاہ کیا گیا۔

ورکشاپ میں کراچی پورٹ ٹرسٹ، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں میری ٹائم مسائل پر مباحثوں کا انعقاد بھی کیا گیا۔ مباحثوں میں سمندری آلودگی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٴْٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ بعد ازاں ورکشاپ کے شرکا کو پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا مطالعاتی دورہ بھی کروایا گیا۔

متعلقہ عنوان :