Live Updates

حریم شاہ نے مداح پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا

ایک تقریب میں سینکٹروں مداحوں نے مجھے گھیر لیا جن میں سے ایک نے مجھے نامناسب طریقے سے چھوا۔ حریم شاہ نے ویڈیو اپلوڈ کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 10 دسمبر 2019 13:39

حریم شاہ نے مداح پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا
اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10دسمبر 2019ء ) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ حریم شاہ کے نام سے کون واقف نہیں ویسے بھی جب سے وزارت خارجہ کے دفتر جا کر حریم شاہ نے ٹانگ مار کر دروازا کھولااور وزیراعظم پاکستان کی کرسی پر جا کر براجمان ہو گئیں تب سے تو ہر خاص و عام ان کے نام سے واقف ہو چکا ہے۔ٹک ٹاک پر ان کی مختلف جگہوں پر ویڈیوزاور اسلحہ چلانے کے علاوہ بھی کئی متنازعہ ویڈیوز آئے دن وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

حریم شاہ کا شمار بولڈ ٹک ٹاک سٹارز میں ہوتا ہے۔ٹک ٹاک پر انہیں لاکھوں کی تعداد میں لوگ فالو کرتے ہیں تاہم حریم شاہ نے حال ہی میں ایک مداح پر خود کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں سینکٹروں مداحوں نے گھیر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں پر لوگوں کے ہجوم نے مجھے گھیر لیا،حریم شاہ نے کہا ان افراد میں سے ایک نے مجھے نامناسب طریقے سے چھوا۔

حریم شاہ نے کہا ہے کہ کیسے کیسے بے شرم لوگ ہیں دنیا میں۔
۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مداح نے حریم شاہ کے بازو کو نامناسب طریقے سے چھوا ہے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کو اس وقت شہرت ملی جب ان کی وزارت خارجہ اور دیگر اہم جگہوں کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھی۔اس کے بعد حریم شاہ کی کئی حکومتی وزرااور اہم شخصیات کے ساتھ تصاویر منظر عام پرآئیں اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بھی ان کی ایک تصویر خاصی وائرل ہو ئی تھی اس کے بعد حریم شاہ کی مسلم لیگ ن کے سینیٹرز ن کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات