Live Updates

تین چار ماہ کے اندر سیکڑوں بلین روپے قومی خزانے میں آ جائیں گے

اربوں روپے پلی بارگین کے تحت قومی خزانے میں جمع ہوں گے۔ شیخ رشید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 10 دسمبر 2019 14:08

تین چار ماہ کے اندر سیکڑوں بلین روپے قومی خزانے میں آ جائیں گے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10دسمبر 2019ء )  وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کے علاوہ ایسا کوئی لیڈر نہیں جو وزیراعظم بن سکے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ ابھی بھی پلی بارگین کی باتیں شروع ہوئی ہیں جس سے تین چار ماہ کے اندر سیکڑوں بلین روپے قومی خزانے میں آ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف کیسز پر لاہور میں ایک ٹائر نہیں جلایا۔یہ لوگ اب حکومت کے لیے خطرہ نہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا جب بیوروکریسی کام نہیں کرتی تو صوبہ متاثر ہوتا ہے۔اب عمران خان براہ راست پنجاب کو دیکھ رہے ہیں،چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے کو ملے گی.ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو دکھ ہے کہ انہیں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے بارے میں غلط معلومات دی گئیں،،صحت کا ایسا ڈرامہ رچایا گیا ہے کہ انہیں باہر بھیجنا ہی مناسب سمجھا۔

(جاری ہے)

معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم معیشت سے مطمئن ہیں تاہم مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں۔دس روپے ڈالر کم ہوا ہے۔عالمی ادارے بھی معاشی کارگردگی کا اعتراف کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف روز کوٹ اور ہیٹ بدل رہے ہیں۔وہ کتنے دن لندن میں بیٹھ کر ڈرامے کریں گے۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا مسلم لیگ ن میں تین گروپس بن چکے ہیں۔

ایک مریم نواز کا گروپ ہے،دوسرا شہباز شریف اور تیسرا شاہد خاقان عباسی کا ہے۔یہ وقت بتائے گا کہ کون سا گروپ مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھالے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا تھا کہ عمران خان نواز شریف کو باہر بھیج کر پچھتارہے ہیں، مریم نواز کو کسی صورت بیرون ملک نہیں جانے دیں گے۔ سیاست کے سلطان راہی نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔

جبکہ شہباز شریف وک-ٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔ اطلاع ہے کہ آصف علی زرداری پلی بارگین کی کوشش کررہے ہیں وہ ہمیشہ بانٹ کر کھاتے ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری میری مٹھی ہے۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کے بغیر کچھ نہیں ہے انہیں سیاست کی کوئی فکر نہین ہے جبکہ عمران خان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کوئی بات نہیں کرسکتا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ ماہ سے کرپشن کے پیسے کے ڈھیر جمع ہو جائیں گے ۔ بہت سے کرپشن کے ملزمان کرپشن کا پیسہ واپس نہیں کرنا چاہتے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات