Live Updates

سالانہ 3 کرکٹرز کو آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے بھیجا جائےگا: پی سی بی

ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی دکھانےوالے کرکٹرز کو سکالر شپ دی جائےگی جو آسٹریلیا کی کنڈیشن سے روشناس ہونےکی کوشش کرینگے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 10 دسمبر 2019 15:02

سالانہ 3 کرکٹرز کو آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے بھیجا جائےگا: پی سی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10دسمبر2019ء) آسٹریلیا میں بدترین شکست کےبعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین پاکستانی کرکٹرز کو ہر سال آسٹریلوی ڈومسیٹک کرکٹ میں کھیلنے کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کو ہر سال سکالر شپ دی جائے گی جو آسٹریلیا میں کوچنگ اور وہاں کی کنڈیشن سے روشناس ہونے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

احسان مانی نے کہا کہ آسٹریلوی نیوساﺅتھ ویلز اکیڈمی کے ساتھ بات چیت ہو گئی ہے اور اب ہر سال قومی کرکٹرز کو سکالر شپ دی جائے گی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان متعدد بار مثال دے چکے ہیں کہ دنیا میں کرکٹ کا سب سے بہترین سسٹم آسٹریلیا کا ہے اور اس وقت پاکستان کا ڈومسیٹک کرکٹ ڈھانچہ بھی آسٹریلوی طرز پر کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب ڈومیسٹک سطح پر پاکستان میں محض چھ ٹیمیں کھیلتی ہیں۔دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کو ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز میں بدترین شکست ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ بھی پاکستان گزشتہ 24 برسوں میں ایک بھی ٹیسٹ میچ آسٹریلوی سرزمین پر نہیں جیتا ہے۔                                                                                

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات