فواد حسن فواد کی ضمانت پر رہائی کیلئے دائر درخواست پر نیب کو 18 دسمبر کے لیے نوٹس جاری

منگل 10 دسمبر 2019 16:05

فواد حسن فواد کی ضمانت پر رہائی کیلئے دائر درخواست پر نیب کو 18 دسمبر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانت پر رہائی کیلئے دائر درخواست پر نیب کو 18 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دئیے۔ فواد حسن فواد نے اشترعلی اوصاف اور امجد پرویز ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں وزرات قانون وانصاف، چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 15ماہ سے گرفتار کر رکھاہے، ،15ماہ کا عرصہ گزرنے کے باجود ریفرنس میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔راولپنڈی میں واقع کیثراالمنزلہ پلازے سے کوئی تعلق نہیں، دوران ملازمت کوئی بھی ناجائز فائدے حاصل نہیں کیے، شدید بیمارہوں جس کا علاج جیل میں ممکن نہیں، استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔