پاکستانی فنکار میک اپ کی مدد سے اب دپیکا بن گئے

مداحوں نے ان کی اس تصویر کو بھی بیحد پسند کیا، جبکہ شعیب کے ٹیلنٹ کو خوب سراہا بھی گیا

منگل 10 دسمبر 2019 16:13

پاکستانی فنکار میک اپ کی مدد سے اب دپیکا بن گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان کے نامور میک اپ آرٹسٹ شعیب خان کا شمار شوبز انڈسٹری کے بہترین فنکاروں میں کیا جاتا ہے جو انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کئی نامور شخصیت کے ساتھ کام کرتے آرہے ہیں۔شعیب خان جہاں ستاروں کا شاندار میک اپ کرتے ہیں وہیں وہ میک اپ کی مدد سے باآسانی کسی کا بھی روپ دھار لیتے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے ہولی وڈ کی کامیاب فلم میلیفسنٹ میں اینجلینا جولی کے کردار سے متاثر ہوکر خود کو بھی میلیفسنٹ بنا لیا تھا، جس کے بعد وہ میک اپ کی مدد سے ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کا روپ دھارنے میں کامیاب ہوئے۔

اور اب شعیب خان نے بولی وڈ کی نمبر ون اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ میں موجود ایک گانے’’دیوانی مستانی‘‘ کا روپ اپنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل شعیب خان نے دپیکا کی بولی وڈ میں کی گئی پہلی فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ میں ان کے کردار کا روپ بھی اپنایا تھا۔مداحوں نے ان کی اس تصویر کو بھی بیحد پسند کیا، جبکہ شعیب کے ٹیلنٹ کو خوب سراہا بھی گیا۔دپیکا پڈوکون کی بات کی جائے تو اس وقت وہ اپنی اگلے سال جنوری میں ریلیز ہونے والی فلم’’چھپاک‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔اس فلم میں وہ تیزاب گردی کا شکار ایک لڑکی کا کردار نبھاتے نظر آئیں گی، فلم کا پہلا ٹریلر بھی جلد ریلیز کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :