صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 5 ارب 65 کروڑ روپے جاری

منگل 10 دسمبر 2019 16:13

صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے 5 ارب 65 کروڑ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ملک میں صحت ڈویژن کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے مجموعی طور پر اب تک 5 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 13 ارب 37 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ای پی آئی پروگرام کے لئے 35 کروڑ 30 لاکھ، پمزمیں نرسنگ ہاسٹل کی تعمیر کے لئے 2 کروڑ 60 لاکھ، پرائمنسٹر ہیلتھ پروگرام فیز ون کے لئے ایک ارب 50 کروڑ، اے جے کے میں چائلڈ ہیلتھ پروگرام کے لئے 23 کروڑ 60 لاکھ، پاپولیشن ویلفیئر پروگرام گلگت بلتستان کے لئے 27 کروڑ 28 لاکھ، پمز میں ایم آر آئی کی سہولت کی فراہمی کے لئے 31 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔