پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 28 کروڑ 65لاکھ روپے جاری

منگل 10 دسمبر 2019 16:13

پٹرولیم ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 28 کروڑ 65لاکھ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پٹرولیم ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 28 کروڑ 65لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 58 کروڑ 18 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے جیولاجیکل سروے آف پاکستان کے لئے 16 کروڑ 66 لاکھ، ایکسپوریشن ریسرچ کے لئے 5 کروڑ 40 لاکھ، پٹرولیم ٹیسٹنگ لیبارٹری کے لئے 6 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :