پلاننگ کمیشن ڈویژن کے لئے 2 ارب 70 کروڑ 67 لاکھ روپے جاری

منگل 10 دسمبر 2019 16:13

پلاننگ کمیشن ڈویژن کے لئے 2 ارب 70 کروڑ 67 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پلاننگ کمیشن ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب 70 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 6 ارب 71 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ورکشاپس، ریسرچ اور فزیبلیٹی سٹڈی کے لئے 66 لاکھ، پاکستان انسٹیٹویٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے کیمپس کے لئے 2 ارب 15 کروڑ، پائیدار ترقیاتی اہداف کے تحت شعبہ نیوٹریشن کے لئے 8 کروڑ، شہری علاقوں میں سروے کے لئے 6 کروڑ، جاوید اظفر کمپیوٹر سنٹر کی اپ گریڈیشن کے لئے 5 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :