صدر مملکت کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں ملٹری لاک ڈائون، کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالی پر شدید اظہار تشویش

تمام عالمی سرکاری ، غیر سرکاری تنظیمیں ، میڈیا اور سول سوسائٹی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق انسانی کے تحفظ اور ان کے حق خودارادیت کیلئے اپنا کردار ادا کریں، معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، پیغام

منگل 10 دسمبر 2019 16:20

صدر مملکت کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں ملٹری لاک ڈائون، کرفیو اور انسانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ملٹری لاک ڈائون، کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالی پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام عالمی سرکاری ، غیر سرکاری تنظیمیں ، میڈیا اور سول سوسائٹی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق انسانی کے تحفظ اور ان کے حق خودارادیت کیلئے اپنا کردار ادا کریں، معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

منگل کو صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن کا منانا انسانی حقوق کے فروغ کے لئے ہمارے پختہ عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت اور آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں ملٹری لاک ڈاون، کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالی پر شدید اظہار تشویش کیا ۔

صدر مملکت نے کہاکہ تمام عالمی سرکاری ، غیر سرکاری تنظیمیں ، میڈیا اور سول سوسائٹی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق انسانی کے تحفظ اور ان کے حق خودارادیت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔صدر مملکت نے کہاکہ انسانی وقار کی پاسداری ، انسانی حقوق کا تحفظ، انسانی آزادی اور مساوات کو یقینی بنانا ہمارے مذہب اور آئین کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے، حکومت پاکستان انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے پرعزم ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت