نیپرا نے کے الیکٹرک پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا

کے الیکٹرک کو اپنے مکمل سسٹم کی ارتھنگ اور گراؤنڈنگ اپریل 2020 تک مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 10 دسمبر 2019 16:20

نیپرا نے کے الیکٹرک پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) نیپرا نے کے الیکٹرک پر 5 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ۔ترجمان کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کو اپنے مکمل سسٹم کی ارتھنگ اور گراؤنڈنگ اپریل 2020 تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ۔ترجمان کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کو اپنے بجلی تقسیم کار سسٹم کا تھرڈ پارٹی ویریفیکیشن کروانے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایاکہ کیالیکٹرک کو حکم دیا کہ رواں سال جولائی میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات پر اپنے افسران اور سٹاف کی غفلت کا تعین کر کے کارروائی جائے ۔۔نیپرا کی طرف سے جرمانہ رواں سال جولائی میں کرنٹ لگنے سے 20 سے زائد افراد کیجان بحق ہونے کے بعد تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کو جلد از جلد متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کر دی ۔ ترجمان نے بتایاکہ کے الیکٹرک کا بجلی تقسیم کا نظام لائسنس شرائط کے مطابق نہیں پایا گیا ،کے الیکٹرک نے بجلی تقسیم کیلئے درکار حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا۔