زر داری کے ذاتی معالج ڈاکٹر ندیم قمر کی سابق صدر کو دی جانے والی ادویات کے حوالے سے پمز کے میڈیکل بورڈ سے مشاورت

منگل 10 دسمبر 2019 16:20

زر داری کے ذاتی معالج ڈاکٹر ندیم قمر کی سابق صدر کو دی جانے والی ادویات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) سابق صدر آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر ندیم قمر کی پمز ہسپتال میں سابق صدر کے معانئے اور دی جانے والی ادویات کے حوالے سے پمز کے میڈیکل بوڈر سے مشاورت کی ۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کے کیے جانے والے مختلف ٹیسٹ کی رپورٹس کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ سابق صدر دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث انجیو گرافی پروسیجر پر بھی مشاورت کی گئی ۔

سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر ندیم قمر کو عدالتی احکامات کی روشنی میں میڈیکل بوڈر سے مشاورت کی اجازت ملی،بوڈر کی جانب سے بننے والی میڈیکل رپورٹ عدالت کو پیش کی جائے گی ۔گزشتہ روز چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی ڈاکٹر ندیم قمر کا انتخاب کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔