مورگن بینک پر ہیرا پھیری کے الزامات، 20 ملین یورو جرمانہ عائد

منگل 10 دسمبر 2019 16:21

مورگن بینک پر ہیرا پھیری کے الزامات، 20 ملین یورو جرمانہ عائد
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) فرانس کی مالیاتی مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے نے امریکی بینک مورگن سٹینلے پر 20 ملین یورو (22 ملین ڈالر) جرمانہ عائد کردیا، بینک پر یونان کے قرضوں کے بحران کے دور میں ہیرا پھیری کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

مالیاتی مارکیٹ کے ریگولیٹر ادارے آٹورائیٹ ڈیس مارچس فنانشریز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی بینک مورگن سٹینلے نے جون 2015 ء کے دوران فرانسیسی اور بیلجیم کے بانڈز کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کی جو قیمتوں میں اضافے کا باعث بنی جنھیں دوبارہ منافعے پر فروخت کردیا گیا۔ادھر مورگن سٹینلے نے ہیرا پھیری کے الزامات کی تردید کی ہے۔