Live Updates

20مہنگا ئی کے خا تمے کا سا ل ثا بت ہو گا ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومتی خا تمے کی تاریخیں دینے والے خو د منظر سے غا ئب ہو چکے ہیں‘رہنما تحریک انصاف

منگل 10 دسمبر 2019 16:22

20مہنگا ئی کے خا تمے کا سا ل ثا بت ہو گا ‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاہے کہ2020مہنگا ئی کے خا تمے کا سا ل ثا بت ہو گا، تحریک انصا ف حکومت نے پہلے مرحلے میں ملک لو ٹنے والے کے گرد گھیرا تنگ کیااب عوام کو ریلیف دیاجا رہاہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی د فعہ قومی خزانہ تر قی کررہاہے جس کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جا تا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملک کی تعمیر و تر قی کے سامنے سپیڈ بر یکر بننے والی اپوز یشن کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے ، شریف فیملی پاکستان میں بیمار ہو جا تی ہے لند ن پہنچ کر ساری بیماریاں دور ہو جا تی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ حکومتی خا تمے کی تاریخیں دینے والے خو د منظر سے غا ئب ہو چکے ہیں ، حکومت کے خا تمے کیلئے اپوز یشن نے ساری کو ششیں کر لی ہے ہر میدان میں انہیں نا کامی کا منہ دیکھنا پڑا عوام عمران خان کی حکومت کے ساتھ ہیں اپوز یشن کی اب کو ئی ڈرامے بازی کامیا ب نہیں ہو سکتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات