اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے ، احتساب عدالت کا تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو تیرہ جنوری کو طلب کرلیا

منگل 10 دسمبر 2019 16:29

اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے ، احتساب عدالت کا تمام ملزمان پر فرد جرم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) احتساب عدالت نے اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکوں کے نیب ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں پر نیب ریفرنس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو 13 جنوری کو طلب کرلیا ،یوسف رضا گیلانی آئندہ سماعت پر پیش ہوں، فرد جرم عائد ہوگی،