کرسمس کی آمد ، مسیحیوں کی بڑی تعداد نے شاپنگ کیلئے بازاروں کا رخ کر لیا

منگل 10 دسمبر 2019 16:36

کرسمس کی آمد ، مسیحیوں کی بڑی تعداد نے شاپنگ کیلئے بازاروں کا رخ کر ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) کرسمس کا تہوار قریب آتے ہی فیصل آباد ڈویژن سمیت ملک بھر میں کرسمس کی تیاریاں بھر پورطریقے سے شروع ہو گئی ہیں جبکہ مسیحی برادری کے افراد خصوصاً خواتین ، بچوں اور جوانوں نے شاپنگ کیلئے بازاروں کا رخ کر لیا ہے ۔مسیحی برادری نے 25دسمبر بروز بدھ کو کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش اور مذہبی جذبے سے منانے کیلئے اپنے گھروں اور چرچز کو بھی خوبصورتی سے سجانا شروع کر دیا ہے۔

علاوہ ازیں میری کرسمس ڈے کی غرض سے کیک کاٹنے کی تقریبات کاآغازبھی ہو چکاہے اور کرسچین خواتین، مرد ، بچے ایک دوسرے کوتحفے تحائف بھی فراہم کررہے ہیں۔ گرجا گھروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں ، برقی قمقموں ، سانتاکلاز کے مجسموں ، کرسمس ٹریز سے انتہائی خوبصورتی سے آراستہ و پیراستہ کیا جا رہاہے نیز چونکہ حکومتی احکامات کی روشنی میں تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں اپنے فرائض سر انجام دینے والے مسیحی ملازمین کو ماہ دسمبر کی تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو ان کی پنشن کی رقوم پیشگی ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے لہٰذا اس طرح ان کے جوش و خروش میں بھی اضافہ ہوا ہے اور وہ کرسمس کی شاپنگ میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :