اومان آئل کمپنی کا آئندہ سال اپنے آئی پی اوز جاری کرنے کا اعلان

منگل 10 دسمبر 2019 16:57

اومان آئل کمپنی کا آئندہ سال اپنے آئی پی اوز جاری کرنے کا اعلان
مسقط۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) اومان کی سرکاری تیل کمپنی اومان آئل کمپنی نے آئندہ سال اپنے آئی پی اوز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اومان کے وزیر تیل محمد الرومہی نے کہا ہے کہ اومان تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنے کے ایک منصوبے کے تحت اومان آئل کمپنی کے شیئرز فروخت کے لئے پیش کرے گا جس کے لئے مالیاتی اداروں کے ساتھ معاملات حتمی ہو چکے ہیں جبکہ اائی پی اوز کی فروخت کے علاوہ اومان آئل میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی جائے گی۔اومان کی قومی آمدنی کا 70 فیصد ہائیڈرو کاربن اور اس کی مصنوعات کی فروخت جبکہ 60فیصد برآمدات سے حاصل ہوتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قدر گرنے سے اومان کا بجٹ خسارہ 4 بلین ڈالر پر آچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :