وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پلاسٹک کے ویسٹ کو تلف کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کا تقریب سے خطاب

منگل 10 دسمبر 2019 17:02

وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ گرین اینڈ کلین اسلام آباد کی مہم چلارہے ہیں، وفاقی دارالحکومت میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پلاسٹک کے ویسٹ کو تلف کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد اور ایوبیہ نیشنل پارک میں پلاسٹک کی ویسٹ کی سٹڈی کی لانچنگ کے حوالہ سے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم سی آئی کا عملہ روزانہ 7 سو ٹن سے زائد کچرا شہر سے اکٹھا کرکے مٹی میں دبا دیتا ہے، اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ پر پہلے ہی پابندی لگادی گئی تھی۔ میئر نے کہا کہ ہم حکومت کے کلین اور گرین پروگرام پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد کو صاف ستھرا رکھنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ تقریب میں ڈائریکٹر یونیسکو، نمائندہ یو این ڈی پی، ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ڈبلیو ایف حماد نقی خان، ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریاض علی حبیب نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :