آئندہ دو سے تین سال کے دوران گیس کی فراہمی 5 ارب مکعب فٹ سے بڑھا کر 7 ارب مکعب فٹ کی جائے گی، وزارت پٹرولیم

منگل 10 دسمبر 2019 17:02

آئندہ دو سے تین سال کے دوران گیس کی فراہمی 5 ارب مکعب فٹ سے بڑھا کر 7 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) حکومت نے گیس کی فراہمی کا نظام بہتر بنانے اور گیس ذخیرہ کرنے کی استدعا بڑھانے کے لئے حکمت عملی تیارکر لی ہے جس کے تحت آئندہ دو سے تین سال کے دوران گیس کی فراہمی 5 ارب مکعب فٹ سے بڑھا کر 7 ارب مکعب فٹ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ملک میں گیس کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس وقت ملک میں 5 ارب مکعب فٹ گیس یومیہ کی استعداد موجود ہے جبکہ یہ طلب بڑھنے کے بعد گیس کی فراہمی اور طلب میں فرق دور کرنے کے لئے سسٹم کو وسعت دی جائے گی اور اس کے لئے گیس ذخیرہ کرنے کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے گا۔

گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ایل این جی کی درآمد کے ساتھ ساتھ ملک کے اندر نئے ذخائر پر بھی کام ہو رہا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گیس ذخرہ کرنے کی استعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے چین کی حکومت سے بھی اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں تیل اور گیس ذخیرہ کرنے کی سکیم شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔