سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیرسہیل انور سیال کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سننے کی ہدایت کردی

منگل 10 دسمبر 2019 17:26

سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیرسہیل انور سیال کا نام ای سی ایل سے نکالنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیرسہیل انور سیال کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سننے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو جیالے رہنما کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق صوبائی وزیر سندھ سہیل انور سیال کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسار کیا کہ سہیل انور سیال کہاں جانا چاہتے ہیں سہیل انور سیال کے وکیل نے بتایا کہ میرا موکل عمرے کی سعادت حاصل کرنے جارہا ہے لہذا ای سی ایل سے نام نکالا جائے۔ عدالت نے ریماکس دیئے اس درخواست کو موسم سرما کے چھٹی کے بعد سنیں گے۔ عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق سہیل انور سیال کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق انکوئری جاری ہے۔