پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار

منگل 10 دسمبر 2019 18:37

پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،وزیراعلیٰ سردار ..
لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم کی آمد سے پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ پاکستان آ کر ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر سری لنکن ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی کھیلوں خصوصاً کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہے۔انہوںنے کہاکہ سری لنکن ٹیم کی آمد کرکٹ کے میدان میں ہوا کا تازہ جھونکا ثابت ہوئی ہے اورشائقین کرکٹ ٹیسٹ میچوں سے محظوظ ہوں گے اورکرکٹ کے میدان آباد ہونے سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ امید ہے کہ سری لنکن ٹیم کے بعد دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آ کر کرکٹ کھیلیں گی۔