ایل این جی اسکینڈل میں گرفتار مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 17دسمبر تک ملتوی

منگل 10 دسمبر 2019 19:06

ایل این جی اسکینڈل میں گرفتار مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پر سماعت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایل این جی اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پر سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی ۔دوران سماعت قومی احتساب بیورو (نیب) نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگا جس پر پر عدالت نے نیب کی جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دینے کی استدعا منظور کر لی ۔ عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 17دسمبر تک ملتوی کر دی۔