Live Updates

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے ، فیصل واوڈاکی رائے ، وزیر اعظم کا اتفاق

منگل 10 دسمبر 2019 19:09

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے ، فیصل واوڈاکی رائے ، وزیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) وفاقی کابینہ کے رکن فیصل واوڈا نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی تجویز دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منگل کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کا تذکرہ ہوا ۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کی ۔ فیصل واوڈا نے کہاکہ وفاقی حکومت کسی صورت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے۔ وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وزراء کا فیصل واوڈا کی رائے سے اتفاق کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات