سینیٹ میں کوئی قانون سازی نہیں ہورہی ،ڈپٹی چیئرمین کا سینیٹ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

میکسیکو نے پاکستان سے چاول کی در آمد کی دوبارہ اجازت دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ،سلیم مانڈوی والا میکسیکو کے حکام پاکستان آکر مسئلہ کا حل نکالیں گے ،پاکستان کی چاول کی اڑھائی سو ملین کی برآمدات میں اضافہ ہوجائے گا ،نیب ایکٹ میں ترامیم فاروق ایچ نائیک نے جمع کرائی ہیں،بہتر ترامیم ہیں جن کا مقصد کسی کو بچانا نہیں ہے،حکومت کے کئی بورڈ نیب کے خوف کی وجہ سے بن نہیں پا رہے،نیب غیرجانبدار انہ کام کرے گا تو کسی کو نیب کے احتساب پر اعتراض نہیں ہوگا،میڈیا سے بات چیت

منگل 10 دسمبر 2019 19:59

سینیٹ میں کوئی قانون سازی نہیں ہورہی ،ڈپٹی چیئرمین کا سینیٹ کی کارکردگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ میکسیکو نے پاکستان سے چاول کی در آمد کی دوبارہ اجازت دینے کی یقین دہانی کرائی ہے ،میکسیکو کے حکام پاکستان آکر مسئلہ کا حل نکالیں گے ،پاکستان کی چاول کی اڑھائی سو ملین کی برآمدات میں اضافہ ہوجائے گا ،نیب ایکٹ میں ترامیم فاروق ایچ نائیک نے جمع کرائی ہیں،بہتر ترامیم ہیں جن کا مقصد کسی کو بچانا نہیں ہے،حکومت کے کئی بورڈ نیب کے خوف کی وجہ سے بن نہیں پا رہے،نیب غیرجانبدار انہ کام کرے گا تو کسی کو نیب کے احتساب پر اعتراض نہیں ہوگا۔

منگل کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستانی پارلیمانی وفد نے پچیس سال بعد میکیسیکو کا دورہ کیا ،وفد میں اپوزیشن اور حکومت کے چھ سینیٹرز تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میکسیکو نے پچھلے پانچ سال سے پاکستانی چاول پر پابندی عائد کی ہوئی تھی،میکسیکو نے یقین دہانی کرادی ہے کہ پاکستان سے چاول کی درآمد کی دوبارہ اجازت دی جائے گی ۔

انہوںنے کہاکہ میکسیکو کے حکام پاکستان آکر مسئلہ کا حل نکالیں گے ،پاکستان کی چاول کی اڑھائی سو ملین کی برآمدات میں اضافہ ہوجائے گا ؂ انہوںنے بتایا کہ میکسیکو سینیٹ کی مونیکا فرنانڈس نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے،میکسیکو کے سینیٹ کے صدر سے بھی ہماری ملاقات ہوئی،نیب آجکل متحرک ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ میں نے چیئرمین نیب کو ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ نیب کے رویہ پر خط بھی لکھا تھا ،نیب ہمیں بتا کر گرفتاریاں کرے ،نیب نے حال ہی میں ہونے والی گرفتاریوں پر چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ نیب ایکٹ میں ترامیم فاروق ایچ نائیک نے جمع کرائی ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ بہتر ترامیم ہیں جن کا مقصد کسی کو بچانا نہیں ،نیب کا اتنا ڈر خوف پھیل گیا کہ کوئی کچھ کرنے کو تیار نہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ حکومت کے کئی بورڈ نیب کے خوف کی وجہ سے بن نہیں پا رہے۔ انہوںنے بتایاکہ چیئرمین نیب کا ہوائوں کا رخ بدلنے کا بیان دیکھا ،ہوائوں کا رخ بدلنے کا بیان دینے کی ضرورت کیا تھی ۔ انہوںنے کہاکہ نیب غیرجانبدار انہ کام کرے گا تو کسی کو نیب کے احتساب پر اعتراض نہیں ہوگا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ میں کوئی قانون سازی نہیں ہورہی ہے۔