محض دن منانے سے بنی نوع انسان کو ان کے حقوق مہیا نہیں ہوسکتے،شہباز شریف

انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے عالمی اتحاد آمرانہ، جابرانہ اور فسطائی سوچ کی مذمت ہے ،مقبوضہ فلسطین، کشمیر اور برما سمیت دیگر خطوں کے انسانوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہونے تک یہ دن بے معنی رہے گا،عالمی برادری کو انسانی حقوق کے عالمی منشور، ضابطوں اور معاہدات پر عمل درآمد کی راہ نکالنا ہوگی ، مسلم لیگ (ن)کے صدر کا پیغام

منگل 10 دسمبر 2019 19:59

محض دن منانے سے بنی نوع انسان کو ان کے حقوق مہیا نہیں ہوسکتے،شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ محض دن منانے سے بنی نوع انسان کو ان کے حقوق مہیا نہیں ہوسکتے،انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے عالمی اتحاد آمرانہ، جابرانہ اور فسطائی سوچ کی مذمت ہے ،مقبوضہ فلسطین، کشمیر اور برما سمیت دیگر خطوں کے انسانوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہونے تک یہ دن بے معنی رہے گا،عالمی برادری کو انسانی حقوق کے عالمی منشور، ضابطوں اور معاہدات پر عمل درآمد کی راہ نکالنا ہوگی ۔

منگل کو انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کا مطلب انسانی عظمت ووقار کا احترام کرنا ہے ،اقوام متحدہ کو انسانی حقوق کا عالمی دن مناتے ہوئے ان حقوق کے تحفظ کے لئے بھی اقدام کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ محض دن منانے سے بنی نوع انسان کو ان کے حقوق مہیا نہیں ہوسکتے،عالمی برادری کو انسانی حقوق کے عالمی منشور، ضابطوں اور معاہدات پر عمل درآمد کی راہ نکالنا ہوگی ۔

انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ اور دنیا کا انسانی حقوق کے لئے اتحاد مثبت سوچ کا اعلان ہے ۔انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے عالمی اتحاد آمرانہ، جابرانہ اور فسطائی سوچ کی مذمت ہے ۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ فلسطین، کشمیر اور برما سمیت دیگر خطوں کے انسانوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہونے تک یہ دن بے معنی رہے گا۔انہوںنے کہاکہ قابض افواج فلسطین اور کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھارہی ہیں جو قابل مذمت اور قابل افسوس ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے عالمی سطح پر یکساں پیمانہ، سوچ اور اصول اپنانا ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کے نفاذ، تحفظ اور فروغ میں امتیازی سلوک دنیا کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کے مظلوموں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے انصاف کی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں سے یک جہتی کا اظہارکرتے ہیں، ان کی منصفانہ اور جائز جدوجہد میں ساتھ ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ دنیا بھر کے مظلوم انسانوں کے حقوق کے تحفظ کی حمایت کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ منصفانہ معاشروں اور سماج کی تشکیل بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے بغیر ممکن نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا قیام بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ، مساوات اور اعلی اخلاقی اقدار کے نفاذ کے لئے عمل میں آیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بابائے قوم اور بانیان پاکستان کی اس سوچ اور بصیرت کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔