لاہور ہائیکورٹ نے فواد حسن فواد کی ضمانت کے لئے درخواست پرنیب سے جواب طلب کرلیا

منگل 10 دسمبر 2019 20:09

لاہور ہائیکورٹ نے فواد حسن فواد کی ضمانت کے لئے درخواست پرنیب سے جواب ..
لاہور۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی اثاثہ جات کیس میں ضمانت کے لئے درخواست پرنیب سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،فواد حسن فواد کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں کسی جوازکے بغیرگرفتار کیا،نیب نے آج تک الزامات کاکوئی ثبوت پیش نہیں کیا،جس پلازہ کی ملکیت کا الزام عائد کیا اس سے کوئی تعلق نہیں،درخواست میں کہا گیاکہ سرکاری رہائش گاہ کے علاوہ میرے پاس ذاتی گھر نہیں،ریٹائرمنٹ قریب ہے جس کے بعد سرکاری رہائش گاہ بھی واپس لے لی جائے گی ڈیڑھ سال سے بغیر کسی جرم کے جیل میں قید ہوں،صحت سخت خراب ہے جس کا جیل میں علاج ممکن نہیں، استدعاہے کہ عدالت آمدن سے زائد اثاثے کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے، جس پر عدالت نے نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے 18دسمبرکوجواب طلب کرلیا۔