انسانی حقوق کے عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کریں، علی امین خان گنڈا پور
بھارت میں نام نہاد سیکولرازم بھی دفن ہو چکا ہے۔ ہندو انتہا پسند بھارت اقلیتوں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امن کے لیے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہو گا، وفاقی وزیر امور کشمیروگلگت بلتستان
منگل 10 دسمبر 2019 21:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت پرعالمی دبا میں اضافہ اور بھارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں، ہندو انتہاپسند بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے ایک بڑ ا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے تمام ادارے ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی اور آر ایس ایس کے ایجنٹس بن چکے ہیں۔ بھارت کی تمام اقلیتں ہندو انتہا پسندوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دی گئی ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت میں نام نہاد سیکولرازم بھی دفن ہو چکا ہے۔ ہندو انتہا پسند بھارت اقلیتوں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امن کے لیے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہو گا۔عالمی برادری کو خطے میں اس خطر ناک صور ت حال کا بروقت نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کے قتل عام کے حوالے سے ایک المناک مثال بن چکا ہے۔ عالمی برادری کو انسانیت کے لیے اپنے معاشی و سیاسی مفادات ترک کرنے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری آج کے دن یہ عزم کرے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.