فلموں میں آئٹم سانگ کا تڑکا غیر ضروری ہے ثنا

مجھے کسی آئٹم سانگ کی پیشکش ہوئی تو ہرگز نہیں کروںگی انٹرویو میں گفتگو

منگل 10 دسمبر 2019 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2019ء)لالی ووڈ سٹار ثنا نے کہا ہے کہ آج ہماری فلموںمیں آئٹم سانگ کا تڑکا لگایا جاتا ہے جو میری نظر میں غیر ضروری ہے ،اگر مجھے کسی آئٹم سانگ کی پیشکش ہوئی تو ہرگز نہیں کروںگی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ثنا نے کہا کہ آئٹم سانگ کا آئیڈیا ہم نے ہمسایہ ملک سے لیا ہے اور میری ذاتی رائے ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ ہرفلم میں لازمی آئٹم سانگ ہو نا چاہیے ۔ ماضی میں اس کے بغیر بھی ہماری فلمیں سپر ہٹ ہوئی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ اگر مجھے آئٹم سانگ کی پیشکش کی گئی تو قطعا حامی نہیں بھروں گی کیونکہ میں نے اداکاری میں اپنا مقام اورنام بنارکھا ہے ۔ جو بھی اداکارائیں آئٹم سانگ کرتی ہیں وہ اپنے کیرئیر کے بارے میں بہتر جانتی ہیں ۔