ماورا حسین کا ڈرامہ میرے پاس ہوتم کے لیے پسندیدگی کا اظہار

منگل 10 دسمبر 2019 22:15

ماورا حسین کا ڈرامہ میرے پاس ہوتم کے لیے پسندیدگی کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2019ء)اداکارہ ماورا حسین نے ڈرامہ میرے پاس ہوتم کے لیے پسندیدگی کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے ٹویٹر پر ہمایوں سعیدکا بولا ہوا ڈائیلاگ لوگ جب آپ سے کچھ چھین رہے ہوں تو خوش ہو جائو سمجھ لو کہ تمہیں خدا کچھ دینے والا ہے شیئر کرتے ہوئے ان کی اداکاری کوبھی سراہا، ڈرامہ میرے پاس تم ہو اس وقت نشر کئے جانے والا سب سے مقبول ترین ڈرامہ ہے جس میں اداکارہ عائزہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔