تیل وگیس کے شعبے میں 40.8 ملین ڈالر کی برا ہ راست سرمایہ کاری

منگل 10 دسمبر 2019 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2019ء) رواں مالی سال کے دوران تیل وگیس کے شعبے میں 40.8 ملین ڈالر کی برا ہ راست سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔سرمایہ کاری بورڈ اورسٹیٹ بنک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں تیل وگیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 40.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیاہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں تیل وگیس کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم120.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

اکتوبر2019 میں اس شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 6.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاہے۔اسی طرح مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں پیٹرولیئم ریفائننگ اورپیٹروکیمکل کے شعبے میں ایک ملین ڈالر کی براہ غیرملکی سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی۔

تیل وگیس کاشعبہ ان شعبہ جات میں شامل ہیں جہاں غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح زیادہ ہے۔مالی سال 2018-19 کے دوران اس شعبے میں 303.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔مالی سال 2017-18 اورمالی سال 2016-17 میں تیل وگیس کے شعبے میں بالترتیب 372 ملین ڈالر اور146 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :