پشاور سے وزیرستان تک باچاخان امن مارچ کا اعلان جلد کیا جائیگا،ایمل ولی خان
منگل 10 دسمبر 2019 23:05
(جاری ہے)
اس کا قصوروار وہی لوگ ہیں جو پشتونوں کی ترقی،خوشحالی اور تعلیم برداشت نہیں کرسکتے۔ پشتونوں کی تقسیم ہی کی وجہ سے یہ لوگ آج بھی ہم پر وار کررہے ہیں، یہاں مذہب کے نام پر ہمیں تقسیم کیا گیا۔
پشتون من حیث القوم مسلمان ہے اور ہمیں کسی کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جتنی بھی قومیتیں آباد ہیں،وہی اس مٹی کے مالکان ہیں اور حق رکھتے ہیں کہ انہیں بھی وہی حق دیا جائے جو کسی بھی انسان کو دی جاسکتی ہے۔ ہم سیاست میں مذہب کے استعمال کے مخالف تھے ،ہیں اور رہیں گے بلکہ یہ ایک انفرادی عمل ہے۔ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے خلاف سازشیں روزاول سے جاری ہیں ،اسے ختم کرنیوالے خود نیست و نابود ہوگئے ہیں یہ جماعت اور اسکی تحریک 100سال سے جاری و ساری ہے اور تاقیامت قائم رہے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ جلد پشاور سے وزیرستان تک باچاخان امن مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا اور وزیرستان کے بھائیوں کو امن کا پیغام دینے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اس مارچ کا حصہ ہوں گے۔ ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ نئے اضلاع کے معدنی ذخائر بارے قانون کے خلاف بھی وہ جلد سڑکوں پر نکلیں گے اور اس قانون کے خلاف ہر حد تک جائیں گے لیکن معدنی ذخائر پر قبضہ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔انہوں نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہوچکی ہے لیکن موجودہ حکومت میں ہمت نہیں کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں کیونکہ ان انتخابات میں انہیں سلیکٹرز کی حمایت حاصل نہیں ہوگی اور سلیکٹرز کی حمایت کے بغیر وہ ایک نشست بھی نہیں جیت سکیں گے، اسی ڈر سے ابھی تک بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.