پاکستان مینارٹی فورم کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر اسلام آباد پریس کلب میں مظاہرہ

اقلیتوں سے آمریت کے دور میں چھینا گیادوہرے ووٹ کا حق دے کر احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائے،مقررین کا مطالبہ

منگل 10 دسمبر 2019 23:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2019ء) انسانی حقوق کے عالمی دن پر پاکستان مینارٹی فورم کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے پرامن مظاہرہ میں مطالبہ کیا گیا کہ اقلیتوں سے آمریت کے دور میں چھینا گیادوہرے ووٹ کا حق دے کر احساس محرومی کا خاتمہ کیا جائی. پاکستان مینارٹی فورم کے چیئرمین چوھدری اشرف فرزند نے مظاہرے سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ انسانی حقوق کا دن منانے کا مقصد یہی ھے کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی بنیادی حقوق پامال ھو رھے ھوں وہاں انکے حصول کے لئے آواز بلند کرنا...پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں محب وطن ہیں ان کا پاکستان کی تعمیر و تکمیل میں کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں.

ھم اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں.

(جاری ہے)

اقلیتوں کو قومی دھارے میں مثبت کردار ادا کرنے کے کیلئے موجود انتخابی نظام میں تبدیلی ھونا بھی ضروری ھے سلیکشن کی بجائے الیکشن کے ذریعے اصل عوامی نمائندے اسمبلی جاکر عوامی مسائل کے متعلق قانون سازی کرسکیں اور مردم شماری کے مطابق صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیا جائی. امتیازی قوانین کے خاتمے کیلئی. جبری مذہبی تبدیلی کے قانون کے نفاذ. اور ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد.دوہرے ووٹ کا حق. اور سانحہ یوحنا آباد کے مسیحی نوجوانوں کی کرسمس پر فوری رھائی کا مطالبہ کیا مظاہرے سے آصف جان جنرل سیکرٹری پی ایم ایف ،اور دیگر نے خطاب کیا .مظاہرے میں سول سوسائٹی. مزہبی رہنما. تاجر برادری اور خواتین نے شرکت %کی…..