قومی اسمبلی، ریاض فتیانہ کی جانب سے سرکاری عہدے سے فراغت کے بعد انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق (ترمیمی) بل 2019ء پیش کرنے کی تحریک مسترد

منگل 10 دسمبر 2019 23:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) قومی اسمبلی میں حکومتی رکن ریاض فتیانہ کی جانب سے سرکاری عہدے سے فراغت کے بعد دو سال تک انتخابات میں حصہ لینے سے ممانعت ختم کئے جانے کا دستور (ترمیمی) بل 2019ء پیش کرنے کی تحریک کثرت رائے سے مسترد کردی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں ریاض فتیانہ نے تحریک پیش کی کہ دستور (ترمیمی) بل 2019ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے ریاض فتیانہ نے کہا کہ کوئی بھی سابق رکن قومی اسمبلی جو صدر یا گورنر بنتا ہے تو ان عہدوں سے فراغت کے بعد دو سال کا وقفہ وہ بیکاری میں گزارتے ہیں۔ بل کی منظوری سے دو سال کی شرط کا خاتمہ ہوگا۔ پارلیمانی سیکرٹری قانون ملیکہ بخاری نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ ایوان نے تحریک مسترد کردی اور بل ایوان میں پیش نہیں ہو سکا۔