خواتین کے لئے مخصوص نشستوں کا تعین حلقوں یا ڈویژنز کی سطح پر کئے جانے کے بارے میں بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

منگل 10 دسمبر 2019 23:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) خواتین کے لئے مخصوص نشستوں کا تعین حلقوں یا ڈویژنز کی سطح پر کئے جانے کے بارے میں بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں ریاض فتیانہ نے تحریک پیش کی کہ انتخابات (ترمیمی) بل 2019ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے ریاض فتیانہ نے کہا کہ اس سے خواتین کے لئے ہر حلقہ میں نشستیں مختص کی جاسکیں گی۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے بل کی مخالفت نہیں کی۔ شازیہ مری نے کہا کہ خواتین کے لئے مشکل نشستیں مختص کرتے ہیں۔ اگر خواتین کی نمائندگی یقینی بنانی ہیں تو اپنی نشستیں چھوڑ دیں۔ اس پر سپیکر نے کہا کہ خواتین کے لئے ملک کے کسی بھی حلقہ سے الیکشن لڑنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ وہ جہاں سے چاہیں الیکشن لڑ سکتی ہیں۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد ریاض فتیانہ نے بل ایوان میں پیش کیا۔