اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کافروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ

منگل 10 دسمبر 2019 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2019ء) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے فروٹ و سبزی منڈی کاچھا کا دورہ کیا۔انہوں نے آلو کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔سرکاری ریٹ میں آلو کی 34 روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے دیگر سبزیوں اور پھلوں کے معیار اور کوالٹی کو بھی چیک کیااورمنڈی میں سٹاک، شکایات رجسٹر کو بھی چیک کیا ۔

انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا ۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھانے غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔چندرائے روڈ پر کاروائی کی گئی۔ایل پی جی ایجنسی کو سیل کر دیا گیا۔انہوں نے فلنگ یونٹس کو سیل کر دیاہے۔

(جاری ہے)

اے سی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

علاوہ ازیںڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے بی ایچ یو کاچھا کا دورہ کیا۔انہوں نے سٹاف کی حاضری، ڈسپنسری اور ادویات کے سٹاک کی چیکنگ کی۔انہوں نے کہا کہ تمام سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھے۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے مریضوں کی رائے بھی دریافت کی۔انہوں نے کہا کہمریضوں نے تمام تر صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا ہے اوربی ایچ یو میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات بھی تسلی بخش ہیں۔

متعلقہ عنوان :