Live Updates

چئیرمین پی سی بی نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا باقاعدہ اعلان کر دیا

عالمی چیمپئن ٹیم 2021 میں ہماری ہوم سیریز پاکستانی میدانوں پر ہی کھیلے گی، جبکہ 2022 میں آسٹریلیا بھی پاکستان آئے گا: احسان مانی

muhammad ali محمد علی منگل 10 دسمبر 2019 21:17

چئیرمین پی سی بی نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا باقاعدہ اعلان کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10دسمبر2019ء) چئیرمین پی سی بی نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا باقاعدہ اعلان کر دیا، احسان مانی کا کہنا ہے کہ عالمی چیمپئن ٹیم 2021 میں ہماری ہوم سیریز پاکستانی میدانوں پر ہی کھیلے گی، جبکہ 2022 میں آسٹریلیا بھی پاکستان آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ہر سیریز اپنے ملک میں ہی کھیلے گی۔

احسان مانی نے اعلان کیا ہے کہ 2021 میں انگلینڈ کیخلاف شیڈول سیریز بھی پاکستان میں ہی کھیلی جائے گی۔ جبکہ پرامید ہیں کہ 2022 میں آسٹریلیا بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔ چئیرمین پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں بدترین شکست کےبعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین پاکستانی کرکٹرز کو ہر سال آسٹریلوی ڈومسیٹک کرکٹ میں کھیلنے کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کرکٹرز کو ہر سال سکالر شپ دی جائے گی جو آسٹریلیا میں کوچنگ اور وہاں کی کنڈیشن سے روشناس ہونے کی کوشش کریں گے۔احسان مانی نے کہا کہ آسٹریلوی نیوساﺅتھ ویلز اکیڈمی کے ساتھ بات چیت ہو گئی ہے اور اب ہر سال قومی کرکٹرز کو سکالر شپ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان متعدد بار مثال دے چکے ہیں کہ دنیا میں کرکٹ کا سب سے بہترین سسٹم آسٹریلیا کا ہے اور اس وقت پاکستان کا ڈومسیٹک کرکٹ ڈھانچہ بھی آسٹریلوی طرز پر کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب ڈومیسٹک سطح پر پاکستان میں محض چھ ٹیمیں کھیلتی ہیں۔دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کو ٹی ٹونٹی اور دو ٹیسٹ میچز میں بدترین شکست ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ بھی پاکستان گزشتہ 24 برسوں میں ایک بھی ٹیسٹ میچ آسٹریلوی سرزمین پر نہیں جیتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات