اپوزیشن نے خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کرادی

منگل 10 دسمبر 2019 23:57

پشاور۔10دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) اپوزیشن جماعتوں نے خیبرپختونخوااسمبلی کااجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے ریکوزیشن پر اپوزیشن کی39اراکین کے دستخط ہیں ریکوزیشن دس نکاتی ایجنڈے پرمشتمل ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز خیبرپختونخوااسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک نے سیکرٹری اسمبلی نصراللہ خان خٹک کے پاس اپوزیشن کی39ممبران اسمبلی کے دستخط شدہ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرائی ہے ریکوزیشن دس نکاتی ایجنڈے پرمشتمل ہے جس میں صوبے کے بجلی کاخالص منافع،تمباکوکاشتکاروں کودرپیش مشکلات،بجلی کی قیمتوں میں آئے روزاضافہ،نئے اضلاع میں ترقیاتی عمل اور درپیش مسائل ومشکلات،صوبے میں جاری منصوبوں کیلئے فنڈزکامسئلہ،بی آرٹی منصوبے پرتفصیلی بحث،بلین ٹری سونامی،صوبے کے اضلاع کوگیس کی سپلائی،آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پربحث اور ایم ٹی آئی ایکٹ،ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کافقدان شامل ہیں ۔