Live Updates

مراد سعید اور عمر ایوب پھر آمنے سامنے آ گئے

بجلی کے زائد بلوں پرو وٹرز ہم سے ناراض ہیں، مہنگی بجلی پورے ملک کا مسئلہ ہے صرف میرے حلقے کا مسئلہ نہیں: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 10 دسمبر 2019 21:31

مراد سعید اور عمر ایوب پھر آمنے سامنے آ گئے
اسلام آباد( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 10 دسمبر2019) : مراد سعید اور عمر ایوب پھر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ بجلی کے زائد بلوں پرو وٹرز ہم سے ناراض ہیں، مہنگی بجلی پورے ملک کا مسئلہ ہے صرف میرے حلقے کا مسئلہ نہیں ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران کے علاوہ دوسرے وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔

اجلاس میں وفاقی ارکان وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے علااقے میں ترقیاتی بجٹ ملنے پر پھٹ پڑے۔انکا کہنا تھا کہ وزیرا علیٰ پنجاب نے اپنے علاقے کے لیے 55 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پنجاب کے ایم پی ایز کا بجٹ دینے میں امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے ۔اجلاس میں مراد سعید اور عمر ایوب پھر آمنے سامنے آ گئے ۔

(جاری ہے)

مراد سعید نےعمر ایوب سےریکوری ہونیوالے اعداد و شمار مانگ لیے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ بجلی کے زائد بلوں پر وٹرز ہم سے ناراض ہیں، مہنگی بجلی پورے ملک کا مسئلہ ہے صرف میرے حلقے کا مسئلہ نہیں۔اس پروزیر اعظم بھی مہنگائی اور اضافی بلوں پر بول پڑے۔ عمر ایوب کو عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کر دی ۔وزیر اعظم کا کہناتھا کہ عوام کو بتائیں کہ مہنگی بجلی پچھلی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت توانائی کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے تعین کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھایا اور وزارت توانائی کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی ہدایت کی تھی۔ چند گھروں کی بجلی چوری کی سزا پورے علاقے کو دینے کی روک تھام کے حوالے سے بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا جسے مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیاتھا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں آغا رفیع اللہ نے برقی توانائی کی پیداوار‘ ترسیل اور تقسیم کا انضباط (ترمیمی) بل 2019ء پیش کرنے کی اجازت چاہی تھی ۔انھوں نے بتایا کہ ایک علاقہ میں اگر پچاس یا اس سے زیادہ گھروں میں سے چند ایک گھر اپنے بل نہیں دیتے تو سارے علاقے کی بجلی کاٹ دی جاتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات