Live Updates

سابق ایس ایس پی راؤانوار پر امریکی پابندیاں

راؤ انوار کا نام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی فہرست میں شامل ہے: سینئر صحافی طلعت حسین

Usama Ch اسامہ چوہدری منگل 10 دسمبر 2019 22:44

سابق ایس ایس پی راؤانوار پر امریکی پابندیاں
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 10 دسمبر 2019) : سابق ایس ایس پی ملیرراؤانوار پر امریکی پابندیاں ہیں۔ سینئر صحافی طلعت حسین کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کا نام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی فہرست میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کالم نگار سید طلعت حسین کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر امیریکی پابندیاں ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ راؤ انوار کا نام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی فہرست میں شامل ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بنیاد بنی ہیں، وہ 18 افراد جو کہ امریکی پابندیوں کا شکار ہیں ان میں ایک راؤ انوار بھی ہے۔ایس ایس پی راؤ انوار پر نقیب اللہ مسعود کے قتل کا مقدمہ تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افصل چن کا کہنا ہے تھاکہ نقیب اللہ مسعود کو انصاف نہیں ملے گا۔

انکا کہنا تھاکہ ہمارے اس سسٹم میں نقیب اللہ مسعود کے اہل خانہ کو انصاف نہیں مل سکتا۔ایک نجی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افصل چن کا کہنا تھا کہ ہمارے اس ایلیٹ گینگ کے سسٹم میں نقیب اللہ مسعود کے بیٹے کو انصاف نہیں ملے گا ،اللہ تعالیٰ اگر انصاف دے تو وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔انھوں نے کہا تھاکہ میں اقبال جرم کرتا ہو ں کہ ہمارے اس جوڈیشل سسٹم میں ،اس انوسٹیگیشن کے سسٹم،اس پراسیکیوشن کے سسٹم میں نقیب اللہ مسعود کے بیٹے کو انصاف نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے ایک شومیں صحافی نے نقیب اللہ مسعود کے والد کی میت کی تصویر دکھائی جس میں نقیب اللہ کا بیٹا دادا کی میت کے ساتھ لپٹا ہو ا تھا ۔اس پر صحافی نے سوال کیا تھاکہ کیا اس بچے کو انصاف ملے گا ؟اس پر وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افصل چن کا کہنا تھا کہ ہمارے اس ایلیٹ گینگ کے سسٹم میں نقیب اللہ مسعود کے بیٹے کو انصاف نہیں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :